عمران خان کے نازیبا پوسٹر،حکومت لڑائی کرنا چاہتی ہے مقتدر حلقوں کوبتا دیا:شیخ رشید

عمران خان کے نازیبا پوسٹر،حکومت لڑائی کرنا چاہتی ہے مقتدر حلقوں کوبتا دیا:شیخ رشید
ایک نیوز نیوز: شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کے نازیبا پوسٹر لگا کرحکومت لڑائی کرنا چاہتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ رات 3 بجے سرکاری ٹرکوں نے ساری سکرینیں اتار دی اور 4 بجے جب ہم آئے تو اسی جگہ عمران خان کیخلاف نازیبا الفاظ کیساتھ سکرہنیں لگائی گئی ہے۔ ہم نے 2 بندے پکڑ کے صادق آباد تھانہ کے حوالہ کردیے ہیں۔ امپورٹڈ حکومت اسلام آباد جلسے کو ناکام بنانے کی خاطر نیوٹرل سے مل کر منفی ہتکھنڈے استعمال کرنے پر تلی ہوئی ہے۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے حالات جان بوجھ کر خراب کیے جا رہے ہیں،اگر آج راولپنڈی میں کوئی امن و امان کا مسئلہ ہوا تو حالات کی خرابی کے ذمہ دار امپورٹڈ حکومت خود ہوگی، مقتدر حلقوں سے کہتا ہوں یہ لڑائی کرنا چاہتے ہیں۔
شیخ رشید نے مزید کہا ہے کہ آج 3 بجے لال حویلی سے ریلی کے ساتھ راشد شفیق کے ہمراہ رحمان آباد نکلوں گا،22 فیصد مہنگائی، 52فیصد بجلی،46فیصد گیس،100روپے لیٹرپیٹرول بڑھ گیا ہے،اس لیے لوگ خود نکلیں گے۔