جلسے میں شرکت کیلئے آنیوالے شخص سے اسلحہ اور گولیاں برآمد

جلسے میں شرکت کیلئے آنیوالے شخص سے اسلحہ اور گولیاں برآمد
ایک نیوز نیوز: پریڈ گراؤنڈ جلسے میں شرکت کیلئے آنیوالے شخص سے اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں
پریڈ گراؤنڈ جلسہ میں ایک شخص سے پستول اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس حکام نے جلسہ گاہ انٹری پوائنٹ پر غنی نامی شخص سے اسلحہ برآمد کیاہے۔ اسلحہ بردار شخص کا تعلق کے پی کے سے ہے اور وہ پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا ملازم ہے۔ اس شخص کے قبضے سے تیس بور پسٹل اور دس راؤنڈ برآمد ہوئے۔ اسلحہ بردار شخص گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس کے خلاف قانونی کاروائی کا حکم جاری کیا گیا ہے۔