عید الاضحیٰ پر صفائی انتظامات برقرار رکھنےکیلئےڈیجٹل ایپ متعارف

عید الاضحیٰ پر صفائی انتظامات برقرار رکھنےکیلئےڈیجٹل ایپ متعارف
ایک نیوز نیوز: لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نےعید الاضحی پر صفائی برقرار رکھنے کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

عید قربان پر صفائی آپریشنز کی مانیٹرنگ ڈیجیٹل ایپلیکیشنز کی مدد سے کی جائے گی۔
ایل ڈبلیو ایم سی نے عید الاضحیٰ پر صفائی برقرار رکھنے کے انتظامات مکمل کر لیے، عید پر صفائی آپریشن کی تمام مانیٹرنگ ڈیجیٹل ایپلیکیشننز کی مدد سے کی جائے گی۔



آپریشنل عملہ موبائل ایپلیکیشن سے اپنی سرگرمیوں کے تصاویری ثبوت بھجوانے کا پابند ہوگا۔
تمام تر آپریشنز کی نگرانی کے لیے مرکزی کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے۔
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر کہتی ہیں کہ صفائی برقرار رکھنے کے لیے شہریوں کا تعاون بہت ضروری ہے۔