پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس 5 جولائی کو طلب

پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس 5 جولائی کو طلب
ایک نیوز نیوز: پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس 5 جولائی کو طلب کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں عسکری حکام قومی سلامتی کے امور پر بریفنگ دیں گے، اجلاس میں ملکی مجموعی قومی سلامتی کی صورتحال سمیت اہم امور زیر غور آئیں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ، وفاقی وزرا، سینیٹ اور قومی اسمبلی کی دفاعی قائمہ کمیٹی کے ارکان بھی شریک ہوں گیں۔
سینیٹر یوسف رضا گیلانی کو بھی کمیٹی کے اجلاس کی دعوت دی گئی ہے۔ کمیٹی کے اس اجلاس کے لئے سکیورٹی کے خاص طور پر انتظامات کا بھی خاص خیال رکھا گیا ہے۔