فیصل آباد میں بھی ایک اور خاتون زیادتی کا شکار

فیصل آباد میں بھی ایک اور خاتون زیادتی کا شکار
ایک نیوز نیوز: فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں علاج کی غرض سے آنے والی خاتون کو سکیورٹی گارڈ نے مبینہ زیادتی کا نشان بنا ڈالا۔

پولیس کے مطابق منیر آباد کی رہائشی شادی شدہ خاتون سلمٰی بی بی نے پولیس کو دی گئی درخواست میں الزام لگایا ہے کہ وہ کارڈیالوجی ہسپتال میں چیک اپ اور دوائی لینے گئی تھی۔
خاتون نے مؤقف اختیار کیا کہ ہسپتال کے سکیورٹی گارڈ بابر نے ڈاکٹر سے جلد چیک اپ کرانے اور دوا لے کر دینے کا کہا اور پھر ڈاکٹر موجود نہ ہونے کا بتا کر ہسپتال کے ایک کمرے میں لے گیا جہاں ملزم نے مبینہ طور پر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے درخواست پر تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
پولیس کے مطابق تاحال ملزم فرار ہے جس کی گرفتاری کے لیے کوشش شروع کردی گئی ہیں۔