مس انڈیا 2022 کا تاج کس کے نام؟

مس انڈیا 2022 کا تاج کس کے نام؟
ایک نیوز نیوز: مس انڈیا 2022 کا تاج کرناٹک سے تعلق رکھنے والی 21 سالہ سنی شیٹی کے سر پرسج گیا۔

تفصیلات کے مطابق وی ایل سی سی فیمینا مس انڈیا کا گرینڈ فائنل ممبئی کے جیو کنونشن سینٹر میں ہوا جہاں سنی شیٹی کومس انڈیا کا تاج تلنگانہ سے تعلق رکھنے والی مس انڈیا 2020 منسا وارانسی نے پہنایا۔
چارٹرڈ فنانشل اینالسٹ (سی ایف اے) کا کورس کرنے والی سنی شیٹی 71 ویں مِس ورلڈ مقابلے میں بھارت کی نمائندگی کریں گی۔
مقابلے میں راجستھان کی روبل شیخاوت پہلی اوراترپردیش سے تعلق رکھنے والی شیناتا چوہان سیکنڈ رنراپ رہیں،جیوری پینل میں اداکارہ نیہا دھوپیا، ڈینو موریا ، ملائکہ اروڑہ، ڈیزائنرروہت گاندھی ، راہول کھنہ، کوریوگرافر شیامک داور، اورسابق کرکٹر میتھالی راج شامل تھے،ستاروں سے سجی اس تقریب میں کریتی سینن، لارین گوٹلیب اورایش چاندلر نے پرفارم کیا جبکہ شو کی میزبانی منیش پال نے کی،سال 2002 میں مس انڈیا کا اعزاز حاصل کرنے والی نیہا دھوپیا کا کہنا تھا کہ فیمینا مس انڈیا ان کے سفرکی انمول یادیں واپس لاتا ہے۔