بائپرجوائے تاریخ کاسب سےطویل طوفان

بائپرجوائے تاریخ کاسب سےطویل طوفان
کیپشن: بائپرجوائے تاریخ کاسب سےطویل طوفان
سورس: file photo

ایک نیوز: بائپرجوائےبالآخر 9دن سے زیادہ سفر کرنے کے بعد "کیٹیگری 01" کے طور پر کچھ/سندھ بارڈر پر لینڈ فال کر گیا، یہ سمندری طوفان بحیرہ عرب کی تاریخ میں اب تک کا سب سے طویل اور مسلسل بارش برسانے والا طوفان بنا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  زمینی علاقوں میں 120-140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ سمندری لہریں 10-15 فٹ تک بلند ہو رہی ہیں جو ساحل کے قریب بہت سے دیہات کے لیے خطرے کا باعث ہیں، موسلا دھار بارشوں کے ساتھ یہ لینڈ فال کا عمل 4گھنٹے سےزائد جاری رہنے کی توقع ہے،اس کے بعد طوفان تھرپارکر کی طرف بڑھے گا اور امکان ہے کہ اگلے 2دنوں کے دوران سندھ کے مشرقی اور جنوبی علاقوں ساتھ ہی گجرات/راجستان میں مزید بارشیں کا سبب بنے گا۔