3 پاکستانی ایئر پورٹس پر طیارے اتارنے پر پابندی

 3 پاکستانی ایئر پورٹس پر طیارے اتارنے پر پابندی

ایک نیوز: سول ایوی ایشن اتھارٹی نےسمندری طوفان بائپر جوائے کے تناظر میں محفوظ ہوائی سفر کے حوالے سے نوٹم جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  سول ایوی ایشن اتھارٹی  نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ سمیت تین پاکستانی ایئر پورٹس پر طیارے اتارنے پر مشروط پابندی عائد کردی۔سی اے اے نے سمندری طوفان ’بپر جوئے‘ کے تناظر میں محفوظ ہوائی سفر سے متعلق نوٹم جاری کردیا ہے۔ترجمان سی اے اے کے مطابق نوٹم تیز ہواؤں کے امکان کے باعث جاری کیا گیا جوآج رات 12 بجے تک نافذ العمل رہے گا۔

سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ نوٹم کراچی، سکھر، موہنجوداڑو اور نواب شاہ ایئر پورٹس کے لئے ہے، ان ہوائی اڈوں پر ہوا کی رفتار 30 ناٹس ہونے پر لینڈنگ یا ٹیک آف کی اجازت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان کے باعث آج کراچی، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہ یار، اور بے نظیرآباد اور سمیت دیگر شہروں میںتیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات نے خدشہ ظاہر کیا کہ اس دوران 30 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں، سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں طغیانی رہ سکتی ہیں۔