بائپر جوائےبھارتی گجرات سےٹکرانےکےبعد کمزورہو گیا

بائپر جوائےبھارتی گجرات سےٹکرانےکےبعد کمزورہو گیا
کیپشن: بائپر جوائےبھارتی گجرات سےٹکرانےکےبعد کمزورہو گیا

ایک نیوز: سمندری طوفان بائپر جوائے بھارتی علاقے گجرات سے ٹکرانے کے بعد کمزور ہو گیا،طوفان کے اثر کے تحت کراچی میں مطلع ابر آلود ہے، شہر میں حبس کی کفیت بھی برقرار ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا کہ آج بعد دوپہر کراچی میں کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے.

تفصیلات کے مطابق  سمندری طوفان بائپر جوائے کمزور ہوکرشدید سمندری طوفان کے طور پر  رن آف کچھ کے قریب موجود ہے،طوفان بدین کے ساؤتھ میں 110 کلو میٹر کے فاصلے پر موجود ہے،طوفان کا کیٹی بندر کا فاصلہ 200 کلو میٹر ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ٹھٹہ کے جنوب میں طوفان 180 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے،سمندری طوفان کی سطح پر ہواؤں کی رفتار 80سے 100کلو میٹرفی گھنٹہ تک پہنچ رہی ہے،طوفان کے باعث شمال مشرقی بحیرہ عرب  میں  لہریں 10سے 12فٹ تک بلند ہو سکتی ہیں۔