نوازشریف کا میگا پراجیکٹ سی پیک اورعمران خان کا جی پیک تھا: مریم نواز

نوازشریف کا میگا پراجیکٹ سی پیک اورعمران خان کا جی پیک تھا: مریم نواز
ایک نیوز نیوز:لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کی ترقی کے دشمن کا نام عمران خان ہے، پورے ملک سے اس کی سیاست کا صفایا ہونے جا رہا ہے، 17جولائی کو پنجاب کی ترقی کی جنگ جیتنی ہے۔



ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے لاہور کے حلقے پی پی 170 میں ضمنی الیکشن سے قبل ویلنشیا ٹاؤن میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یہاں پر مشیر برائے وزیراعظم عون چودھری کے بھائی محمد ذوالقرنین مسلم لیگ ن کے امیدوار ہیں جن کامقابلہ پاکستان تحریک انصاف کے ظہیر عباس کھوکھر سے ہے۔



جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ آپ سب کو لندن میں سے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی جانب سے سلام پیش کرتی ہوں، جس محبت سے میرااستقبال کیا میں آپ سب کی شکرگزار ہوں، پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ دل پر پتھر رکھ کیا گیا، پنجاب میں 100 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والوں کو کبھی بل نہیں آئے گا۔ چار سالوں سے صرف امیروں کو نوازا جاتا تھا، ن لیگ کی عوامی حکومت آتے ہی آغاز غریب سے کیا ہے، چاہتے ہیں غریب پر بوجھ کم سے کم پڑے، ملک کا خزانہ بنی گالہ والے کھا گئے، ہماری کوشس ہے غریب کا چولہا جلتا رہے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں غریب پر بوجھ کم سے کم پڑے، ملک کا خزانہ بنی گالہ والے کھا گئے، ہماری کوشس ہے غریب کا چولہا جلتا رہے۔ سیاست کا پالا ایک ایسے شخص سے پڑ گیا ہے جو فتنہ ہے، پٹرول کی قیمتیں آئی ایم معاہدے کے باعث بڑھانا پڑیں، آئی ایم ایف سے تیل کی قیمتیں بڑھانے کا معاہدہ پی ٹی آئی چیئر مین نے کیاتھا، آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے ہمیں مشکل فیصلے کرنے پڑے۔



ن لیگ نائب صدر نے کہا کہ نوازشریف اور (ن) لیگ مشکل وقت میں عوام کے ساتھ ہیں، مشکل فیصلے نہ کرتے تو ملک دیوالیہ ہو جاتا، لوگوں کو چور اور ڈاکو کہنے والا ملکی تاریخ کا سب سے بڑا وارداتیا نکلا، تاریخ کے بڑے سکینڈل عمران خان کے دور میں آئے۔ خزانہ خالی ہے مگرشہباز شریف نے یوٹیلیٹی سٹورز پر سستا آٹا دیا ہے، پنجاب میں 100 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والوں کو بل نہیں آئے گا، عون چودھری، جہانگیر ترین و دیگر توبہ توبہ کر کے تحریک انصاف سے نکلے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ہمیں کہتا تھا امریکا کے غلام ہیں، 4سال تک جب ان کی حکومت تھی تب کوئی امریکی سازش نہیں تھی، اپنے جلسوں میں ڈونلڈ لو کیخلاف باتیں کرتا رہا، عمران خان نے 2 دن پہلے اپنا عہدیدار ڈونلڈ لو کے پاس بھیجا، عمران خان کے عہدیدار نے کہا کہ ہم سے غلطی ہو گئی معاف کردیں۔

مریم نواز نے کہا کہ تاریخ کے بڑے سکینڈلز عمران خان کے دور میں آئے، الزامات میرے قائد نواز شریف پر بھی لگے لیکن ایک بھی ثابت نہیں ہوا، میرے والد کو چھوڑنے والوں نے بھی کہا یہ شخص کرپٹ نہیں، پنجاب کی ترقی کے دشمن کا نام عمران خان ہے، پورے ملک سے عمران خان کی سیاست کا صفایا ہونے جا رہا ہے، پنجاب کو لوٹنے والے گینگ کا سرغنہ عمران خان تھا، ان کی حکومت میں کہیں سڑکیں ٹوٹ گئیں، کہیں کچرے کے انبار لگ گئے، اب پنجاب ترقی کرے گا، پنجاب کا مینڈیٹ پھر کسی کو چھینے کی اجازت نہیں دیں گے، پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) ن لیگ نے بنایا تھا.


عمران خان نے جی پیک بنایا، ان کا کہنا ہے کہ عوام جان چکے ہیں کہ پنجاب کی ترقی کے دشمن کا نام عمران خان ہے، 12 کروڑ کے صوبے پر منی گالا گینگ حکومت کررہا تھا، اس گینگ کا سرغنہ عمران خان تھا جو پنجاب میں لوٹ مار کررہا تھا، نواز شریف سی پیک لایا، عمران خان جی پیک لایا، عمران خان کا میگا پراجیکٹ گوگی پنکی اکنامک کوریڈور (جی پیک) تھا۔
مسلم لیگ ن آپ کو کبھی مایوس نہیں کرے گی، 17جولائی کو پنجاب کی ترقی کی جنگ جیتنی ہے، مسلم لیگ ن دن رات محنت کر کے آپ کو مشکلات سے نکالے گی۔



انہوں نے کہا کہ شاید ہی ایسے مشکل فیصلے تاریخ میں کبھی ہوئے ہوں، آئی ایم ایف معاہدے کے تحت تیل کی قیمتیں بڑھانی پڑیں، سب جانتے ہیں آئی ایم ایف سے معاہدہ کس نے کیا تھا، قیمتیں نہ بڑھاتے تو ملک دیوالیہ ہوجاتا۔
انہوں نے کہا کہ خزانے میں پیسے نہیں ہیں بنی گالا والے سارا خزانہ کھا گئے، پچھلے 4 سالوں میں صرف فتنہ خان کے دوستوں کو نوازا جاتا تھا، خزانہ خالی ہے اس کے باجود سستا آٹا، چینی، دال مل رہی ہے۔



مریم نواز نے مزید کہا کہ مجھ پر الزام لگایا گیا کہ میڈیا کے ذریعے مہم چلائی، اب عمران خان کی اہلیہ کی آڈیو سامنے آگئی، عمران خان کی اہلیہ کہتی ہیں کوئی الزام لگائے تو غداری کا الزام لگانا، شکر ہے یہ نہیں کہا خواب میں بشارت ہوئی ہے غداری کا ٹرینڈ چلاؤ، عمران خان کے گھر کے بھیدی روز لنکا ڈھاتے ہیں۔

ن لیگ کی نائب صدر نے الزام لگایا کہ پنجاب کے عوام کا لوٹا ہوا مال سیدھا منی گالا جاتا تھا، پنجاب کے عوام اب کسی کو مینڈیٹ چھیننے کی اجازت نہیں دیں گے، 17 جولائی کو پنجاب کی ترقی کی جنگ ہے، سب نواز شریف کو ووٹ دیں۔