بابر غوری کی گرفتاری، بیٹی نے توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی

بابر غوری کی گرفتاری، بیٹی نے توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی
ایک نیوز نیوز:جس پر بابر غوری کی بیٹی نے سندھ ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی ۔اور عدالت نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کر لی۔
بابر غوری کے وکیل ںے بتاٰیا کہ بابر غوری کو اس وقت کہاں رکھا گیا ہمیں نہیں معلوم.
شبیر شاہ ایڈووکیٹ نے‌واضع کٰیا کہ بابر غوری کو فیملی سے ملاقات کی اجازت بھی نہیں دی جارہی.اور یہ بھی نہیں بتایا جارہا کہ بابر غوری کو کس مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے .
شبیر شاہ ایڈووکیٹ نے مزید بتایا کہ بابر غوری کی گرفتاری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست آج ہی دائر کی جائے گی،.
قبل ازاں کراچی ًٰمیں کئی سال بعد پاکستان واپس آنے والے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے رہنما بابر غوری کو کراچی ایئر پورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بابر غوری کی آمد سے پہلے ہی ایئر پورٹ کے اندر اور باہر پولیس کی نفری تعینات کی گئی تھی۔
ان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں جس کے باعث انہیں ایئر پورٹ پہنچتے ہی گرفتار کرلیا گیا۔
بابر غوری کو پہلے ایئر پورٹ تھانے منتقل کیا گیا بعد ازاں انہیں دوسرے تھانے بھیج دیا گیا،انہیں صبح عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ بابر غوری گزشتہ کئی سالوں سے خود ساختہ جلا وطنی کاٹ رہے تھے اور امریکہ میں مقیم تھے۔
گزشتہ دنوں وائس آف امریکہ کے صحافی آفتاب بوڑکا کو دیے گئے انٹرویو میں بابر غوری نے خود پر لگنے والے الزامات کی تردید کی تھی۔
یاد رہے کہ وہ یوسف رضا گیلانی کی کابینہ میں پورٹس اینڈ شپنگ کے وفاقی وزیر تھے، مشرف دور میں بھی وہ اسی وزارت کو سنبھال رہے تھے۔