اکتوبر میں جونئیر لیگ لانچ کریں گے، چیئرمین پی سی بی

اکتوبر میں جونئیر لیگ لانچ کریں گے، چیئرمین پی سی بی
ایک نیوز نیوز:لاہور، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ کہتے ہیں کہ اکتوبر میں جونئیر لیگ لانچ کریں گے۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے میڈیا سے بات چیت میں کہا ہرسطح پر کرکٹ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، اس کے لئے تیس کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔
فرنچائزز کی مدد سے جونیئر کرکٹرز کو پروموٹ کریں گے، ہماری سب سے بڑی کامیابی سو جونئیر کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دینا ہے۔
لاہور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ بورڈ کا 15 ارب روپے کا بجٹ منظور کیا گیا ہے،اکتوبر میں پاکستان جونیئر لیگ شروع کر رہے ہیں۔
رمیز راجہ نے کہا کہ 30 کمپنیوں نے جونیئر لیگ کی 6 فرنچائزز کیلئے دلچسپی ظاہرکی ہے، ہمیں دیگر ممالک کے بورڈز سے بھی جونیئر لیگ سے متعلق اچھا رسپانس ملا ہے.
میرے لیےجونیئر پراجیکٹ بڑی اہمیت کا حامل ہے۔



پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس سال اکتوبر میں تجویز کردہ پاکستان جونیئر لیگ کیلئے تیاریاں تیز کرتے ہوئے ندیم خان کو ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر کردیا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر ندیم خان پاکستان کرکٹ بورڈ میں ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس بھی ہیں، پاکستان جونیئر لیگ کیلئے انہیں اضافی چارج دیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ انڈر 19 کرکٹرز کیلئے ’پاکستان جونیئرلیگ‘ اس سال اکتوبر میں شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
پی سی بی نے پاکستان جونیئر لیگ کے انعقاد کی تیاریوں کا باضابطہ آغاز کردیا ہے۔ اس ضمن میں پی سی بی نے رواں سال اکتوبر میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے لیے ایکسپریشن آف انٹرسٹ کی درخواستوں کی وصولی کا آغاز کردیا ہے۔
پی سی بی نے مندرجہ ذیل حقوق کے لیے درخواستیں طلب کی :
1) ٹائٹل اسپانسر شپ
2) لائیو اسٹریمنگ
3) کٹیگری اسپانسرشپ
4) ٹیم فرنچائزز
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ انہیں خوشی ہے کہ کئی دنوں کی انتھک محنت اور منصوبہ بندی کے بعد انہوں نے آج، دنیا میں اپنی نوعیت کی پہلی بین الاقوامی لیگ، پاکستان جونیئر لیگ کے لیے ایکسپریشن آف انٹرسٹ کی درخواستوں کی وصولی کا آغاز کردیا ہے۔ وہ یہ ٹورنامنٹ رواں سال اکتوبر میں منعقد کروانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس لیگ میں شہروں کی ٹیمیں شرکت کریں گی، جس کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب ڈرافٹ کے ذریعے کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں پی سی بی ایک ایسا ماحول پیدا کرنا چاہتا ہے، جہاں اس کھیل کے لیجنڈز اور آئیکونز نوجوان کھلاڑیوں کے ہمراہ ڈگ آؤٹ میں بیٹھے ہوں گے۔
رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان جونیئر لیگ پی سی بی کے پاتھ وے پروگرام کی ایک کڑی ہے، جہاں مختلف شراکت داریوں کے ذریعے 100 باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کو دنیا کے بہترین کوچز کی زیرنگرانی کرکٹ اسکلز سیکھائی جائیں گی۔ ان کھلاڑیوں کو تعلیم اور ماہوار وظیفہ بھی فراہم کیا جائے گا۔