ایک اور پاکستانی سائنسدان نے بین الاقوامی مقابلہ جیت لیا۔

ایک اور پاکستانی سائنسدان نے بین الاقوامی مقابلہ جیت لیا۔
ایک نیوز نیوز: پاکستانی مائیکرو بائیولوجسٹ ڈاکٹر وسیم سجاد نے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے خاتمے کے لیے مائیکرو ایلجی ٹیکنالوجی کا استعمال پیش کر کے عالمی آئیڈیا مارکیٹ کا مقابلہ جیت لیا ہے۔
نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے اسسٹنٹ پروفیسر نے اپنی سائنسی تحقیقی طریقہ فیوچرارتھ اینڈ بیلمونٹ فورم کو ایک پریزنٹیشن کے ذریعے پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فیوچر ارتھ اور بیلمونٹ فورم کا مقصد کیمیائی استعمال کو کم کرکے اس کی جگہ ری سائیکل شدہ اشیاء کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلوبل وارمنگ کا رجحان پہلے ہی بہت زیادہ ہے اور آنے والے سالوں میں اس میں مزید اضافہ ہوگا۔کاربن ڈائی آکسائیڈ کی وجہ سے زیادہ تر تمام گرین ہاؤس گیسوں کی وجہ ہے جس کی وجہ دنیا فوسل فیول پر انحصار کر رہی ہے۔انہوں نے اپنی تحقیق آئیڈیا مارکیٹ کمپیٹیشن فور کاربن ایریڈیکیشن ایس آر آئی 2022 میں پیش کی جو کہ بین الاقوامی اداروں کا مشترکہ اقدام ہے جس میں ہر سال کی طرح دنیا بھر کے سائنسدانوں اور محققین نے شرکت کی۔
واضع رہے کہ اس سال فورم کا انعقاد جنوبی افریقہ میں 20 سے 24 جون 2022 تک کیا گیا تھا جبکہ یہ مختلف خطوں کے مختلف مقامات پر بھی منعقد ہوا تھا تاکہ عالمی سائنسدانوں، پالیسی سازوں اور محققین کو ایک ساتھ مل کر بڑے چیلنجوں خاص طور پر موسمیاتی تبدیلیوں کو روکنے کے لیے حکمت عملی بنائی جا سکے اور اس کا حل تلاش کیا جا سکے۔