کورونا کے وار جاری، 600 نئےکیسز ریکارڈ

کورونا کے وار جاری، 600 نئےکیسز ریکارڈ
ایک نیوز نیوز: ملک بھر میں کورونا کی نئی لہر نے سے سر اٹھا لیا ہے۔ کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ مزید 600 سے زائد نئےمریض وائرس کا شکار بن گئے ہیں۔
قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں رپورٹ ہونے والے کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 3.45 فیصد تک ریکارڈ کی گئی ہے۔این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں 18 ہزار 950 کورنا کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 653 افراد میں کورونا وائرس ۔قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق کورونا میں مبتلا کسی مریض کا انتقال نہیں ہوا لیکن اب بھی 162 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ملک بھر میں یومیہ رپورٹ ہونے والےکورونا کیسز میں سب سے زیادہ تعداد سندھ کی ہے۔