اقبال ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، موٹرسائیکل سوار ڈاکو زخمی ، ساتھی فرار

اقبال ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، موٹرسائیکل سوار ڈاکو زخمی ، ساتھی فرار
ایک نیوز نیوز:موٹرسائیکلوں پر سوار2 ملزمان نے پٹرولنگ پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی۔ مقابلے کے بعد زخمی ڈاکو کو گرفتار کرلیا گیا
ایس ایچ او اقبال ٹاؤن کے مطابق اقبال ٹاؤن پولیس ٹیم نے 2 موٹرسائیکل پر سوار ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن موٹرسائیکلوں پر سوار ملزمان نے رکنے کی بجائے فائرنگ شروع کر دی۔
موٹرسائیکل پر سوار ڈاکو کی فائرنگ سے پیچھے آتے ہوئے بائیک سوار ڈاکو کو فائر لگا جس سے وہ گر گیا۔ زخمی ڈاکو کی شناخت وقاص کے نام سے ہوئی ملزم کے قبضہ سے پستول و گولیاں برآمد اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمدکر لی گئی ۔ جبکہ ملزم ڈاکو کا ساتھی فرار ہوگیا۔
ایس پی اقبال ٹاؤن نکا کہنا تھا کہ ملزمان نے اس سے قبل شہری مہروز سے بھی ڈکیتی کی واردات کی، فرار ہونے والے ڈاکو آصف گوگا کی تلاش جاری جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
ایس پی ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے مزید بتایا کہ ملزمان کے خلاف اقدام قتل، فائرنگ کارسرکار میں مداخلت،ناجائز اسلحہ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہیں۔
اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے پولیس ٹیم کی خیریت دریافت کی اور انہیں دلیرانہ مقابلے پر خراج تحسین پیش کیا