مجھ پر ایک الزام ثابت نہ کر سکا، خود کی اہلیہ کی آڈیو لیک ہو گئی : مریم نواز کا طنز

مجھ پر ایک الزام ثابت نہ کر سکا، خود کی اہلیہ کی آڈیو لیک ہو گئی : مریم نواز کا طنز
ایک نیوز نیوز: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے مجھ پر ایک بھی الزام ثابت نہیں کرسکا اور آج اس کی اہلیہ کی آڈیو سامنے آگئی ہے۔ کہتی ہیں مجھ پر یا فرح گوگی پر کوئی الزام لگائے تو سب کا جواب غدار دینا.
لاہور میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 170 میں ویلنشیا چوک پر انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا عمران خان پنجاب کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ ہمیں 17 جولائی کو پنجاب کی ترقی کی جنگ جیتنا ہے۔ منی گالا گینگ نے بےدردی کے ساتھ پنجاب کے خزانے پر غدر مچایا ۔ پچھلے چار سال میں فتنہ خان کے امیر دوستوں کو نوازا جاتا تھا۔ آج حمزہ شہباز نے اعلان کیا ہےکہ 100 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں پر بل نہیں آئےگا۔ 75سال میں کیا کبھی ایسا ہوا کہ بجلی استعمال کریں اور مہینے کے آخر میں بل بھی نہ دینا پڑے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ میرا بس چلے تو سب کچھ آپ کے سامنے لا کر ڈال دوں۔ خزانہ خالی ہے اس کے باوجود شہباز شریف نے یوٹیلٹی اسٹور پر سبسڈی دی ہے۔ ہمیں آئے ابھی اڑھائی ماہ ہوئے ہیں ہماری کوشش ہے غریب کا چولہا جلتا رہے۔
نواز شریف پر الزامات لگے لیکن ایک بھی ثابت نہیں ہوا۔ نواز شریف نے سی پیک بنایا اور عمران نے جی پیک بنایا یعنی گوگی، پنکی اکنامک کوریڈور . ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست کا پالا ایسے شخص سے پڑگیا ہے جو سب سے بڑا فتنہ ہے۔ تاریخ کا سب سے بڑا ڈرامہ خط سازش کے پیچھے لوگوں کو لگایا۔ دن رات جلسوں میں ڈونلڈلو کو بدنام کرتا رہا اور دو دن پہلے اپنے عہدیدار کو امریکا میں ڈونلڈلو کے پاس بھیجا کہ غلطی ہوگئی معاف کردو۔ یہ مذاق اس نے ہمارے ساتھ نہیں پاکستان کے ساتھ کیا ہے۔