لاہور:پولیس اہلکاروں،جیل انتظامیہ کی ملی بھگت، سیشن کورٹ سے ملزم فرار

لاہور:پولیس اہلکاروں،جیل انتظامیہ کی ملی بھگت، سیشن کورٹ سے ملزم فرار
سلیمان اعوان: قتل کے کیس میں ملوث مجرم کو لاہور کی سیشن کورٹ میں پیش کیا جا رہا تھا لیکن وہ کورٹ سے فرارہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن کورٹ میں پولیس اہلکاروں نے جیل کے عملے کے ساتھ ملکر ملزم کو فرار کروایا.
آج ملزم شیر علی کو پیشی نہ ہونے کے بعد بھی جیل حکام پلاننگ کے تحت عدالت لیکر آئے ۔ملزم کے ورانٹ کو ٹیمپر کیا گیا ،اصل میں ملزم کی پیشی کی تاریخ 15 جولائی تھی جسے ٹمپر کرکے 5 جولائی کیا گیا ۔
بعدازاں شیر علی کو بحشی خانے سے لیکر باہر جب لایا گیا تو انتظامیہ نے ساز باز کر کے فرار کروادیا.
ذرائع کے مطابق ملزم شیر عرف شیری ہتھکڑی سے ہاتھ نکال کر فرار ہوا۔سیشن کورٹ کے تمام دروازے بند کر کہ ملزم شیر کی تلاش کیا گیا تاہم پولیس اہلکار ناکام رہے ۔
واضح رہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ باٹا پور میں قتل کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
ملزم کو ایڈیشنل سیشن جج شبریز احتر راجہ کی عدالت میں 15 جولائی کو پیش کرنا تھا۔
دو ماہ قبل بھی تین افراد کو قتل کرنے والا بھی فرار ہونے میں کامیاب ہوا.
ذرائع کے مطابق سیشن کورٹ سیکورٹی انتظامات مناسب ہیں لیکن ملزمان کو جیل حکام کی جانب سے ہی بھاگنے کا موقعہ دیا جاتا ہے۔ملزم کے ورانٹ میں ٹیمپر کرنے والے جیل حکام بھی شامل ہیں.