وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن، ق لیگ کا حمزہ شہباز کو بڑا جھٹکا

وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن، ق لیگ کا حمزہ شہباز کو بڑا جھٹکا
ایک نیوز نیوز:22 جولائی کو وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن سے قبل پرویز الہیٰ کی جانب سے بڑا قدم اٹھا لیا گیا۔ مسلم لیگ ق نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کو اختیارات کی منتقلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔
مسلم لیگ ق کی جانب سے کیس کی جلد سماعت کی درخواست بھی دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے پارلیمان کے اختیارات میں غیر آئینی مداخلت کی ہے۔ آئین کے تحت عدالت پارلیمنٹ کے کام میں مداخلت نہیں کر سکتی ہے۔ تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہنے کے پابند ہیں۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے اپنے اختیارات آئین کے تحت ڈپٹی سپیکر کو منتقل کیے تھے۔ سپیکر نے اپنے اختیارات واپس لئے جسے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی سپیکر سے اختیارات کی واپسی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا۔