اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے یہ قدم سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اٹھایا ہے ۔جاری کردہ نوٹی فیکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کا وزیراعلی کے انتخاب کے لئے اجلاس 22جولائی کو شام چار بجے ہو گا ،اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے اجلاس طلب کرنے کے نوٹیفکیشن پر دستخط کر دیئے۔
پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس طلب کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔نوٹفیکشن کے مطابق اجلاس کی صدرات ڈپٹی اسپیکر سردار دوست مزاری کریں گے ۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت اجلاس طلب کر لیا ہے، وزیراعلی کے انتخاب کیلئے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اقدامات کر رہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایوان میں فیئر اینڈ فری ماحول کے لئے اقدامات کر رہے ہیں ۔