آزاد کشمیر،بڑالی دربارپر لینڈ سلائڈنگ ، لاہور کا نوجوان جاں بحق

آزاد کشمیر،بڑالی دربارپر لینڈ سلائڈنگ ، لاہور کا نوجوان جاں بحق
ایک نیوز نیوز: کوٹلی وگردونواح میں موسلادھار بارش کے باعث بڑالی دربار کے مقام پر لینڈسلائڈنگ کی زد میں آکر لاہور کا نوجوان ملبے تلے دب کر دم توڑ گیا ۔
رپورٹ کے مطابق واقعے میں ایک فرد زخمی ہے ۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کام شروع کردیا۔ ملبے کو مشینری کے ذریعے ہٹایا جارہا ہے ۔ شیخوپورہ روڈ لاہور کا رہائشی نوجوا ن کوٹلی میں پٹرول پمپ مشینری کی فٹنگ کے لئے پہنچا تھا ۔ نوجوان کا نام اویس یوسف ہے۔ نوجوان اویس پٹرول پمپ کے کمرے میں سورہا تھا کہ لینڈ سلائڈنگ کی زد میں آگیا۔ اویس کی میت نکال کر ڈی ایچ کیو کوٹنل منلقل کردی گئی ہے