حج کے پانچ دنوں میں سعودی عرب میں شدید گرمی کا امکان

حج کے پانچ دنوں میں سعودی عرب میں شدید گرمی کا امکان
ایک نیوز نیوز: حج کے دوران منی ، عرفات اور مزدلفہ میں درجہ حرارت 42 سے 44 سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔ وقوف عرفہ کے دن بارش کا امکان ہے
سعودی عرب کے موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے حج کے دوران منی ، عرفات اور مزدلفہ میں درجہ حرارت 42 سے 44 سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا دن کے وقت 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی ۔ جبکہ وقوف عرفہ کے دن سے 13 ذی الحجہ تک بارش ہوسکتی ہے۔اس کے علاوہ مکہ مکرمہ ریجن کے جنوبی بالائی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔حج ایام کے دوران مشاعر مقدسہ (منی، مزدلفہ اور عرفات) میں شدید گرمی پڑنے کی پیشگوئی جاری کی ہے۔
دن کے وقت تیز ہوائیں چلیں گی۔ کھلے مقامات اور شاہراہوں پر گرد وغبار اٹھے گا۔ ہواؤں کی رفتار فی گھنٹہ 35 کلو میٹر یا اس سے کچھ زیادہ ہوگی۔اور حج ایام کے دوران حج مقامات پر ہواؤں کا رخ شمال مغرب سے مغرب کی جانب ہوگا۔
۔