حکومت نے پھر بجلی بم گرا دیا

حکومت نے پھر بجلی بم گرا دیا
ایک نیوز نیوز: وفاقی حکومت کا آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پر عمل درآمد مکمل، بجلی کا بنیادی ٹیرف7روپے91 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی منظوری دے دی۔
ذرائع ابلاغ کےمطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے وزارت توانائی کی سمری پر منظوری دی، بجلی کا بنیادی ٹیرف مرحلہ وار بڑھایا جائے گا، پہلا اضافہ 3روپے 50 پیسےکا ہے،یکم جولائی سے بجلی 3 روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی۔
اگست سے بجلی مزید 3روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی ہو گی،اکتوبر سے بجلی کا بنیادی ٹیرف 91 پیسے فی یونٹ بڑھایا جائے گا،نیپرا نے بجلی کا بنیادی ٹیرف بڑھانے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا۔بحلی کا بنیادی ٹیرف7روپے91 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی منظوری دی گئی ہے۔