مفتاح اسماعیل کی چھٹی؟ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کی تاریخ سامنے آگئی

مفتاح اسماعیل کی چھٹی؟ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کی تاریخ سامنے آگئی
ایک نیوز نیوز: سابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کی حتمی تاریخ سامنے آگئی ۔26 جولائی کو وطن پہنچیں گے۔ موجود ہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے استعفے کی پیشکش کردی
رپورٹ کے مطابق سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار معاشی حکمت عملی مرتب کریں گے۔ تاہم اسحاق ڈار کی وطن واپسی کے فیصلہ پر مفتاح اسماعیل پریشان ہیں اور ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے مستعفی ہونے کی پیشکش کردی اس حوالے سے انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران استعفیٰ دینے کی خواہش کا اظہار کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی رہنماؤں کو مجھ پر اعتماد نہیں تو میں اس عہدے پر نہیں رہنا چاہتا تاہم وزیراعظم شہباز شریف نے مفتاح اسماعیل کو تمام تنقید اور الزامات کے باوجود کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ سب کو پتہ ہے آئی ایم ایف کے پاس کیوں گئے، تیل مہنگا کیوں ہوا، صرف مجھے موردالزام ٹھہرانا تکلیف دہ ہے ۔