سوشل میڈیاکے ذریعے قرضوں کے نام پر عوام کو لوٹنے کا انکشاف ،عوام سے دھوکا ہو رہا ہے،ذرائع

سوشل میڈیاکے ذریعے قرضوں کے نام پر عوام کو لوٹنے کا انکشاف ،عوام سے دھوکا ہو رہا ہے،ذرائع
ایک نیوز نیوز:سیکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے قرضوں کے نام پر سوشل میڈیاپلیٹ فارمز کے ذریعے عوام کو لوٹنے کا نوٹس لے لیاہے۔

عوام سے قرض واپسی کی مدت میں توسیع کے نام پر یومیہ بھاری جرمانہ وصول کرنے کے شکایات پر ایس ای سی پی نے نوٹس لے کر ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ايس ای سی پی نے قرض دہندگان کمپنیوں کو شکایات کا ازالہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے جبکہ شکایات ایف آئی اے کو بھی بھجوا دی گئی ہیں۔

سیکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے قرض دہندگان کمپنيوں کو عوام کو ڈیجیٹل قرضوں کی فراہمی کیلئے آسان قواعد وضع کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ غیر رجسٹرڈ کمپنیوں کیخلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذریعے کارروائی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ملک میں ڈیجیٹل قرضوں کی فراہمی سے متعلق 8 کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں جس میں سے صرف دو کمپنیاں قانونی طور پر قرضے دے رہی ہیں۔

واضح رہے کہ تینو قرضے دینے والی غیر لائسنس یافتہ کمپنیاں بھی متحرک ہوگئی ہے جو عوام کو فوری قرض کے نام پر پھنسایا جاتا ہے۔