ریکارڈ 25 کروڑ ڈالر جمع بیرون ملک سے آنیوالے ڈالرز میں اضافہ ہوگیا

ریکارڈ 25 کروڑ ڈالر جمع بیرون ملک سے آنیوالے ڈالرز میں اضافہ ہوگیا
ایک نیوز نیوز:اسلام آباد،روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے زریعہ سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 4.60 ارب ڈالر جبکہ سرمایہ کاری کاحجم 3.027 ارب ڈالرسے تجاوزکرگیاہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جون کے اختتام پرروشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے زریعہ سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 4.606 ارب ڈالرتک پہنچ گیا۔
جون کے مہینہ میں روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے زریعہ سمندرپارپاکستانیوں نے 250 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاجومئی میں 189 ملین ڈالر اورگزشتہ سال جون میں 310ملین ڈالرتھا۔مئی کے مقابلہ میں جون میں آرڈی اے کے زریعہ ترسیلات زرمیں 32.27 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق جون کے مہینہ میں روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے تحت مزید12527 اکاونٹس کھولے گئے جس کے بعد روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے کھاتہ داروں کی تعداد429364 ہوگئی ہے۔سٹیٹ بینک نے قانونی اوربینکنگ زرائع سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی کیلئے ستمبر2020 میں اس سکیم کاآغازکیاتھا جس پرکامیابی سے عمل درآمدجاری ہے۔سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق آرڈی اے کے ذریعہ سمندرپارپاکستانیوں نے اب تک ملک میں 3.027 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کی ہے،

جون میں آرڈی اے کے ذریعہ سمندرپارپاکستانیوں کی سرمایہ کاری کاحجم 149 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاہے۔ اعدادوشمارکے مطابق جون کے اختتام تک نیا پاکستان سرٹیفیکیٹس(روایتی) میں سمندرپارپاکستانیوں کی سرمایہ کاری کاحجم 1.591 ارب ڈالر، نیاپاکستان سرٹیفیکٹس(اسلامک) 1.396 ارب ڈالراورپاکستان سٹاک ایکسچینج میں 40 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی ہے۔

جون 2022 میں آرڈی اے کے زریعہ نیاپاکستان سرٹیفیکیٹس(روایتی) میں سمندرپارپاکستانیوں کی سرمایہ کاری کاحجم98 ملین ڈالر، نیاپاکستان سرٹیفیکٹس(اسلامک)50 ملین ڈالر اوررپاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کی گئی