کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنیوالی ٹرینیں تاخیر کا شکار

کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنیوالی ٹرینیں تاخیر کا شکار
ایک نیوز نیوز: طوفانی بارشوں کے باعث کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک بزنس ایکسپریس 14، ملت ایکسپریس 13، علامہ اقبال 13 ، قراقرم ایکسپریس 12 گھنٹے 30 منٹ تاخیر کا شکار ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق تیزگام ایکسپریس 12 گھنٹے 30 منٹ، کراچی ایکسپریس 12 گھنٹے، شاہ حسین ایکسپریس 11 گھنٹے، فرید ایکسپریس 10 گھنٹے 30 منٹ لیٹ ہے۔
اسی طرح سرسید ایکسپریس 10 گھنٹے، گرین لائن ایکسپریس 9 گھنٹے 30 منٹ، خیبرمیل ایکسپریس 9 گھنٹے، رحمان بابا ایکسپریس 6 گھنٹے 30 منٹ، پاکستان ایکسپریس 3 گھنٹے، جعفر ایکسپریس 2 گھنٹے 40 منٹ تاخیر کا شکار ہے۔
دوسری جانب بارشوں کے باعث کراچی ڈویژن میں ٹریک متاثر ہونے سے اپ ریلوے ٹریک بلاک ہو گیا ہے۔
سرگودھا سے کراچی جانے والی ملت ایکسپریس کو پڈعیدن، راولپنڈی سے کراچی جانے والی تیزگام ایکسپریس باندھی ،ملتان سے کراچی جانے والی زکریا ایکسپریس کو نوابشاہ ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا، ٹرینیں ایک گھنٹہ سے مختلف ریلوے اسٹیشنوں پر کھڑی ہیں۔