آئی ایم ایف کی بجٹ بحالی کیلئےپاک فوج کیلئے بڑی شرط

آئی ایم ایف کی بجٹ بحالی کیلئےپاک فوج کیلئے بڑی شرط
ایک نیوز نیوز: پاکستان کے نئے مالی سال میں بنیادی بجٹ سرپلس حاصل کرنے کے لیے آئی ایم ایف نے مسلح افواج کے ترقیاتی پروگرام کے 72 ارب روپے کم کرنے کی شرط رکھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بیل آؤٹ پیکج کی بحالی کے لیے آئی ایم ایف کی بنیادی شرائط میں سے ایک قومی پیداوار کا 0.2 فیصد ہونا لازمی ہے گا۔ حکومت نے 10 جون کو قومی اسمبلی میں جو بجٹ پیش کیا تھا اس میں مسلح افواج کے ترقیاتی پروگرام کے لیے 363 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔ وزارت خزانہ نے قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد جو نظرثانی شدہ بجٹ جاری کیا تھا اس کے مطابق بجٹ کی فراہمی کو کم کر کے 291 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔ مسلح افواج کے ترقیاتی پروگرام میں 72 ارب روپے یا تقریباً 20 فیصد کمی کی ہے۔ یہ رقم دفاعی بجٹ کے علاوہ ہے۔ اتنے سالوں میں یہ دوسرا موقع ہے کہ آئی ایم ایف کی طرف سے عائد مالیاتی رکاوٹوں اور حدود کی وجہ سے مسلح افواج کے ترقیاتی پروگرام میں کمی کی گئی ہے۔
واضع رہے کہ گزشتہ مالی سال کے لیے گزشتہ حکومت نے اس مقصد کے لیے 340 ارب روپے مختص کیا گیا تھا۔