عمران ریاض کی گرفتاری ،اسلام آبادہائیکورٹ نے درخواست نمٹا دی

عمران ریاض کی گرفتاری ،اسلام آبادہائیکورٹ نے درخواست نمٹا دی
ایک نیوز نیوز: سینئر صحافی عمران ریاض کی گرفتاری کیخلاف درخواست کو چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ نے دائرہ اختیار سے باہر قرار دیتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق عمران ریاض خان کی گرفتاری پر توہین عدالت درخواست کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار سے باہر ہے، اس حوالے سے پٹشنر لاہور ہائیکورٹ کے سامنے معاملہ اٹھا سکتا ہے، عدالت نے عمران ریاض کے وکیل کو لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔
عمران ریاض کے وکیل نے کہا کہ گزشتہ رات کو عدالت کھولنے پر ہم آپ کے شکر گزار ہیں۔ جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیورٹ نے ریمارکس دیئے کہ کوئی بھی درخواست گزار کسی بھی وقت آئے ہم سننے کے لیے تیار ہیں۔