ڈالر کی اُونچی اُڑان، روپیہ ہوا ہلکان، امریکی کرنسی کی قدر میں مزید اضافہ

ڈالر کی اُونچی اُڑان، روپیہ ہوا ہلکان، امریکی کرنسی کی قدر میں مزید اضافہ
ایک نیوز نیوز: ڈالر کی اُونچی اُڑان، روپیہ ہوا ہلکان، امریکی کرنسی کی قدر میں مزید ایک روپیہ 56 پیسے اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ملکی تبادلہ مارکیٹ میں گزشتہ چند روز سے روپے کی قدر میں استحکام دیکھا جارہا تھا اور ڈالرکی قدر میں کمی آرہی تھی، تاہم انٹربینک میں آج پھر ڈالرکی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔
انٹر بینک میں مزید ایک روپے 56 پیسے اضافے کے بعد امریکی ڈالر 207 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔