کراچی میں گھر کی دیوار گرنے سے لڑکا جاں بحق

کراچی میں گھر کی دیوار گرنے سے لڑکا جاں بحق
ایک نیوز نیوز: کراچی کے علاقے ملیر کھوکھرا پار میں بارش کے باعث ایک گھر کی دیوار گر گئی۔ جس کی وجہ سے ایک لڑکا جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گھر کی دیوار گرنے سے اس کے ملبے تلے دب کر ایک لڑکا جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والے لڑکے کی شناخت 14 سالہ امان کے نام سے ہوئی ہے۔
ریسکیو اہلکاروں نے متوفی بچے کی لاش ملبے سے نکال کر جناح ہسپتال منتقل کی۔
واضع رہے کہ شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے.