لاہور کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش شروع

لاہور کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش شروع
ایک نیوز نیوز: صوبائی دارلحکومت لاہور کے مختلف حصوں تیز ہوائوں کے ساتھ ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ بارش کے باعث گرمی کی شدت کمی ہوگئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں بادلوں اور بارش کی انٹری سے موسم دلفریب ہو گیا۔ بارش کے باعث لاہور کا موسم خوشگوار ہوگیا۔جبکہ مسلم ٹاون ،اقبال ٹاون ،وحدت روڈ ، سمن آباد گلشن راوی اور اچھرہ میں ابررحمت برسی۔جیل روڈ، کیمپس پل اور مال روڈ کے علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔