سندھ میں سینٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخابات جاری

سندھ میں سینٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخابات جاری
ایک نیوز نیوز: ڈاکٹرسکندر میندھرو کے انتقال کے باعث ٹیکنوکریٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب آج سندھ اسمبلی میں ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کو پولنگ کے لیے الیکشن کمیشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ جب کہ تحریک انصاف نے ضمنی انتخاب سے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ سندھ اسمبلی کو سینیٹ کی سیٹ کے انتخاب کیلئے پولنگ سٹیشن بنایا گیا ہے۔ پولنگ سندھ اسمبلی میں صبح 9 بجے سے شام چار بجے تک جاری رہے گی۔ ڈاکٹر خالدہ سکندرمیندھرو پاکستان پیپلز پارٹی کی امیدوار ہیں۔ کورنگ امیدوار کریم خواجہ ہیں۔
ایوان میں پیپلز پارٹی کے پاس 99 اراکین ، ایم کیو ایم 21 ، جی ڈی اے کے 14، ٹی ایل پی 3 اور ایم ایم اے، چار ارکان منحراراکین کے بعد تحریک انصاف کے پاس 30 اراکین ہیں۔ تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے سینیٹ ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کا باقاعدہ اعلان کیا تھا ۔