وزیر اعلیٰ کا انتخاب، ڈپٹی سپیکر نے اجلاس طلب کرلیا

وزیر اعلیٰ کا انتخاب، ڈپٹی سپیکر نے اجلاس طلب کرلیا
ایک نیوز نیوز: سپیکر کے بعد ڈپٹی سپیکر دوست مزاری نے بھی وزیراعلیٰ کےانتخاب کےلیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دوست مزاری نے 22جولائی کو شام 4 بجے اسمبلی سیکرٹریٹ میں اجلاس طلب کرلیا۔ ایک ہی مقام پر ہونے والے اجلاس کےلیے دو الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کیے گئے ہیں۔پنجاب اسمبلی کا ایک ہی اجلاس، ایک ہی تاریخ اور ایک ہی وقت پر ہوگا مگراس کےلیے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی جانب سے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری ہوئے ہیں۔
واضع رہے کہ اس سے قبل ایوان اقبال اور پنجاب اسمبلی میں حکومت اوراپوزیشن کے الگ الگ اجلاس ہوتے رہے ہیں لیکن اس بارایک جگہ پر اسمبلی اجلاس کے نوٹیفکیشن الگ الگ جاری کر دیے گئے ہیں۔