بارش سے سندھ اسمبلی کی چھت ٹپکنے لگ گئی،ویڈیو وائرل

بارش سے سندھ اسمبلی کی چھت ٹپکنے لگ گئی،ویڈیو وائرل
ایک نیوز نیوز: کراچی میں گزشتہ روز کی بارش نے جہاں سڑکوں پر جل تھل کردیا وہیں سندھ اسمبلی کی چھت بھی بارش کی بوندیں برداشت نہ کرسکی۔

تفصیلات کے مطابق بارش کے بعد اسمبلی کی چھت سے تیزی سے پانی نکلنے پر اراکین اسمبلی یااللہ یا اللہ کہتے خوفزدہ ہوگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
شیئر کی جانے والی ویڈیو میں سندھ اسمبلی کے اراکین کو چھت سے گرتے پانی پر خواتین کو دور رہنے کا کہتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ویڈیو میں چند اراکین ’چھت گرجائے گی‘ جیسے خدشے کا اظہار کرتے خوفزدہ بھی ہوگئے۔
دوسری جانب ویڈیو میں رکن اسمبلی کو چھت ٹپکنے پر سندھ اسمبلی پر تنقید کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
رکن اسمبلی کا کہنا تھاکہ اربوں روپے کی لاگت سے بنائی گئی اسمبلی میں بارش کا پانی پہنچ چکا ہے، اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ سندھ اسمبلی میں کتنی کرپشن ہے۔