مون سون کے لیے بہترین مشروب کونسا

مون سون کے لیے بہترین مشروب کونسا
ایک نیوز نیوز:لیموں کی سکنجبین برسات یا مون سون کے لیے بہترین مشروب ہے،جو معدہ کی اصلاح کے علاوہ جسم کی گرمی بھی دور کرتی ہے۔۔
اس موسم میں سکنجبین کا استعمال لذت کے ساتھ علاج بھی ہے اور موسمی مسائل سے بھی بچاتا ہے۔
اس میں پچاس فیصد پانی ہے اس کے علاوہ لحمی اجزاء، چکنائی اور نشاستہ داراجزاء (پروٹین) بھی ہیں۔ لیموں خون کی صفائی کے لیے مفید ہے۔
پھوڑے پھنسیوں اور خارش میں بھی فائدہ مندہے۔ قے اور متلی میں لیموں کاٹ کر نمک لگاکر چاٹنے سے فائدہ ہوتا ہے۔ لیموں برسات کے عوارض کا مؤثر ترین علاج ہے۔
اس موسم میں لیموں روزانہ استعمال کیا جائے تو انسان مختلف عوارض اور امراض کی یلغار سے محفوظ رہتا ہے۔
لیموں کی سکنجبین کا استعمال موسم گرما اور برسات میں استعمال بڑھتی ھوئی عمر کے اثرات کے علاوہ چھرے کی جھریوں کو کم کرتا اور موسمی اثرات سے مخفوظ رکھتا ھے پودنیہ افسردگی اور بے چینی جیسے عوامل کو زائل کرتا ھے جبکہ سکنجبین کے ساتھ اس کا استعمال سانس کی تکلیف کو دور کرتا اور آنٹی بیکٹریا خصوصیات کو متحرک کرتا ھے گلے کے امراض میں موثر ھے موسم برسات جولاء اگست میں ھمارے ھاں ملیریا کی وبا عام ھوتی ھے تو یہ ملیریا میں بھت موثر تدبیر ھے موسم برسات کے صفراوء بخاروں میں تریاق کا درجہ رکھتی ھے۔