لیگی رہنما کی ضمنی انتخاب میں پیسوں کی آفرکرانے کی ویڈیو وائرل

لیگی رہنما کی ضمنی انتخاب میں پیسوں کی آفرکرانے کی ویڈیو وائرل
ایک نیوز نیوز: پنجاب میں صوبائی اسمبلی کی نشست پر ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے رہنماء راجا صغیر نے ووٹرز کو پیسوں کی آفر کروادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 7 میں راجا صغیر احمد کا کارنر میٹنگ سے خطاب میں کہنا تھا کہ ووٹرز جتنی دیر یہاں بیٹھے ہیں اتنے ہی آپ کو پیسے دوں گا۔ سب کہتے ہیں راجا صاحب منتخب ہوکے پیسے دیں گے لیکن میں کہتا ہوں میں پہلے پیسے دوں گا آپ گھبرائیں نہیں۔ ووٹ کی باری بعد میں آئے گی۔ آفرکی یقین دہانی سن کر شرکاء تالیاں بجاتے اوران کی حق میں نعرے لگاتے رہے ۔
راجا صغیر احمد کے کارنر میٹنگ سے خطاب کی ووٹرز کو پیسوں کی آفر دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ ویڈیو کے وائرل ہونے پر راجا صغیر کا موقف معلوم کرنے کے لیے رابطے کی کوشش کی گی تو رابطہ ممکن نہ ہوسکا۔