ریگنگ سے تنگ طلبہ نے خودکشی کرلی

ریگنگ سے تنگ طلبہ نے خودکشی کرلی
ایک نیوز نیوز: بھارتی ریاست بھوبنسیوار میں بی جے بی آٹونومس کالج کی فرسٹ ایئر کی طالب علم روچیکا موہانتے نے سینئرز کی ریگنگ سے تنگ آکر خود کشی کرلی ہے.

رپورٹ کے مطابق میں طالبہ کے کمرے سے ایک خط ملا جس میں لکھا تھا کہ میرے 3 سینئرز نے مجھے ذہنی طور پر ہراساں کیا جسے میں برداشت نہیں کر سکی میں اس بارے میں کسی کو بتا بھی نہیں سکتی تھی۔ میرے والدین اور گھر والے مجھ سے پیار کرتے ہیں۔ انہیں میری تعلیم کی فیس کےلیے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑاہے۔ انہیں بڑی امید تھی کہ میں ایک دن کلکٹر بنوں گی لیکن میں سینیئرز کی وجہ سے ذہنی طور پر ڈپریشن کا شکار ہو گئی ہوں۔
طالبہ نے مزید لکھا کہ میرے سینئرز نے مجھے جینے نہیں دیا میں ان 3 سینیئرز کی وجہ سے اپنی جان دے رہی ہوں۔ ان سینیئرز نے مجھے ڈپریشن میں دھکیل دیا اور مجھے پڑھائی جاری نہیں رکھنے دی۔ میں اپنی پریشانی اپنے روم میٹ کو بھی نہیں بتا سکتی تھی اسلیے میں سب کو چھوڑ رہی ہوں۔ روچیکا موہانتے کا تعلق کٹک ضلع کے اتا گڑھ سے تھا جو کالج کے ہاسٹل میں مقیم تھی۔ اس کی لاش ہاسٹل کے کمرہ نمبر 201 کے اندر سے ملی ہے۔ پولیس نے اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ڈی سی پی پرتیک سنگھ نے کہا کہ پولیس نے غیر فطری موت کا مقدمہ درج کرنے کے بعد معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔انہوں نے بتایا کہ لڑکی نے ہاسٹل کے کمرے کا دروازہ بند کر کے خودکشی کی۔ کالج والوں نے دروازہ کھٹکھٹایا تو لڑکی کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا اور وہ زبردستی دروازہ کھولنے پر مجبور ہوئے۔ دروازہ کھولنے کے بعد انہوں نے لڑکی کو بے ہوش حالت میں پایا'۔لڑکی کو کیپٹل ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کی۔لواحقین اور ان کے رشتہ داروں نے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کالج ہاسٹل کے سامنے مظاہرہ کیا انہوں نے دعویٰ کیا کہ طالبہ اپنے کالج کے سینئرز کی جانب سے ریگنگ کی وجہ سے پریشان تھی۔