چوروں کی بالی ووڈ اسٹائل میں ڈکیتی

چوروں کی بالی ووڈ اسٹائل میں ڈکیتی
ایک نیوز نیوز: ایک حیران کن واقعہ میں چوروں نے ایک اسکول کے بلیک بورڈ پر 'دھوم 4' لکھتے ہوئے سکول کے کمپیوٹر اور دیگر سامان چوری کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اڑیسہ کے ضلع نابرنگ پور کے کھتی گوڈا علاقے میں یہ عجیب واقعہ پیش آیا۔ جب عملہ سکول پہنچا اور دیکھا کہ ہیڈ ماسٹر کے کمروں کے تالے ٹوٹے ہوئے ہیں۔ اندر گئے اور دیکھ کر حیران رہ گئے کہ کمپیوٹر، فوٹو کاپی مشین، پرنٹر، ساؤنڈ باکس اور وزنی مشین چوری ہوگئی تھی۔
چوروں نے بلیک بورڈ پر لکھا کہ آنے والی بالی ووڈ فلم دھوم 4 جلد آنے والی ہے۔ انہوں نے بلیک بورڈ پر ایک نوٹ لکھا جس میں انہوں نے حکام کو چیلنج کیا کہ اگر وہ کر سکتے ہیں تو انہیں پکڑ لیں۔