پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ ماڈل ٹاؤن کچہری پیش

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ ماڈل ٹاؤن کچہری پیش
ایک نیوز نیوز: پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو ماڈل ٹاؤن کچہری پیش کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وکیل حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کو گزشتہ روز سے حرا ست میں لیا گیا تھا،جب گرفتار کیا گیا کوئی ایف آئی آر نہیں تھی،آج صبح سا ڑھے 10 بجے ایف آئی آر درج ہوئی، درخواست ہے انہیں بذریعہ جہاز کراچی لے جایا جائے،اگر روڈ سے لے کر جاتے ہیں تو ان کی جان کو خطرہ ہے۔