تیل کی قیمت میں کمی آئی ہے،جلد مہنگائی پر قابوں پائیں گے،وزیراعظم

تیل کی قیمت میں کمی آئی ہے،جلد مہنگائی پر قابوں پائیں گے،وزیراعظم
ایک نیوز نیوز: وزیراعظم شہباز شریف نے گرین اوربلیو لائن بس سروس منصوبے کاافتتاح کردیا۔

تفصیلات کے مطابق افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گرین اوربلیو لائن بس سروس منصوبے سے جڑواں شہروں کے عوام مستفید ہوں گے، منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، تیل اور گیس کی قیمتوں نے عوام کوپریشان کر رکھا ہے، مہنگائی کا سلسلہ گزشتہ 4 سال سے جاری ہے، جلد اس سے نجات مل جائے گی، اللہ کا شکر ہے تیل کی قیمتوں میں کچھ کمی آئی، سستی شمسی توانائی کاجال پورے ملک میں بچھائیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد اس منصوبے سے فیض یاب ہوں گے، ماضی کی تاخیر کے ازالے کے لیے سب مل کر کام کریں، تمام ادارے دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے محنت کریں۔
شہباز شریف نے کہا کہ منصوبوں کی تکمیل کے لیےمحنت کرنے والوں کا مشکور ہوں، آئندہ منصوبوں میں غیر معیاری ٹینڈرنگ ہوئی تو خیر نہیں، ملک قرضوں میں جکڑا ہے، مل کر چیلنجز کا مقابلہ کریں گے۔ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں شفافیت یقینی بنا رہے ہیں،عوامی منصوبوں کی ایسے نگرانی کریں جسے اپنے بچوں کی کرتے ہیں۔