جوڈیشل مجسٹریٹ نےعمران ریاض کی فوری رہائی کا حکم دےدیا

جوڈیشل مجسٹریٹ نےعمران ریاض کی فوری رہائی کا حکم دےدیا
ایک نیوز نیوز: جوڈیشل مجسٹریٹ اٹک نے اینکر عمران ریاض خان کو کیس سے ڈسچارج کرتے ہوئے فوری رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔

اٹک کے جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر تنویر نے ریمارکس دیے کہ اینکر عمران ریاض خان کسی اور مقدمے میں گرفتار نہیں تو انہیں رہا کیا جائے۔ رات کو سماعت کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے اینکر عمران ریاض خان کو کیس سے ڈسچارج کرنے کا 8 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔
اٹک پولیس نے اینکر عمران ریاض کو گرفتار کر کے 3 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران ریاض خان کی گرفتاری سے متعلق درخواست نمٹاتے ہوئے ان کے وکیل کو لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔