کرنٹ لگنے سے 2 سگے بھائی جاں بحق،ویڈیو منظرعام

کرنٹ لگنے سے 2 سگے بھائی جاں بحق،ویڈیو منظرعام
ایک نیوز نیوز: ایک افسوسناک واقعہ، گوجرانوالہ میں بجلی کے پول سے کرنٹ لگنے سے 2 بھائی جاں بحق اور ایک شہری زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں بجلی کے پول سے کرنٹ لگنے سے 2 بھائی جاں بحق جبکہ ایک شہری زخمی ہوا، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہری جان پر کھیل کر نوجوانوں کی بچانےکی کوشش کرتے رہے۔



واضح رہے کہ ملک بھر میں مون سون کے پہلے اسپیل نے ہر طرف جل تھل ایک کردیا ہے جبکہ بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں اب تک 77 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشیں ہورہی ہیں اور یہ سلسلہ جمعرات تک جاری رہے گا۔