پنجاب اسمبلی میں کس کیساتھ کتنے ارکان؟

پنجاب اسمبلی میں کس کیساتھ کتنے ارکان؟
ایک نیوز نیوز: پنجاب اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کے ساتھ کتنے ارکان ہیں، اس حوالے سے تعداد سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ اجلاس میں تحریک انصاف کے پانچ اراکین کے حلف کے بعد پارٹی پوزیشن تبدیل ہوگئی، تحریک انصاف کے پنجاب اسمبلی میں ارکان کی تعداد 163جبکہ اتحادی مسلم لیگ ق کے ارکان کی تعداد 10 ہے،پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اتحاد کی تعداد 173 ہوگئی۔
پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے ارکان کی تعداد 164 پیپلز پارٹی کے ارکان کی تعداد 7 ہے۔ حکومتی اتحاد کے ارکان کی کل تعداد 171 ہوگئی ہے۔
حکومتی اتحاد کا 4 آزاد اور 1 راہ حق پارٹی کا رکن ساتھ دے رہا ہے،حکومتی اتحاد کی مجموعی تعداد 176 ہے،مسلم لیگ ن کے فیصل نیازی مستعفی ہوچکے ہیں۔
چودھری نثار حلف اٹھانے کے بعد پارلیمانی کارروائی میں شرکت نہیں کر رہے۔ بیس نشستوں پر پنجاب میں ضمنی انتخاب ہورہا ہے۔