عمران ریاض کی رہائی کے بعد پھر گرفتاری

عمران ریاض کی رہائی کے بعد پھر گرفتاری
ایک نیوز نیوز: عمران ریاض خان نے اٹک کیس میں رہائی کے بعد چکوال پولیس کو رضاکارانہ طور پر گرفتاری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹک کیس میں رہائی کے بعد چکوال پولیس نے عمران خان کو گرفتار کرلیا ہے۔



ایک کیس میں رہائی کے بعد دوسرے کیس میں گرفتاری کے بعد عمران ریاض خان کے وکلا کا کیا لائحہ عمل ہوگا۔



واضح رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ اٹک نے اینکر عمران ریاض خان کو کیس سے ڈسچارج کرتے ہوئے فوری رہا کرنے کا حکم جاری کردیا تھا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے اینکر عمران ریاض خان کو کیس سے ڈسچارج کرنے کا 8 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا تھا۔
اٹک پولیس نے اینکر عمران ریاض کو گرفتار کر کے 3 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔