وزیراعلی پنجاب نے دوسری شادی کرلی، تصاویر سوشل میڈیاپر وائرل

وزیراعلی پنجاب نے دوسری شادی کرلی، تصاویر سوشل میڈیاپر وائرل
ایک نیوز نیوز: بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان نے دوسری شادی کرلی ان کی اہلیہ لیڈی ڈاکٹر ہیں ۔ شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں
رپورٹ کے مطابق شادی کی یہ تقریب وزیراعلیٰ پنجاب کے گھر چندی گڑھ میں منعقد ہوئی جس میں عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے بھی شرکت کی۔

48 سالہ بھگونت مان نے 2015 میں اپنی پہلی بیوی سے علیحدگی اختیار کرلی تھی جن سے ان کے دو بچے ہیں۔ جبکہ ان کی اہلیہ 30 سالہ ڈاکٹر گرپریت کور کا تعلق ہریانہ سے ہے۔

بھگونت سنگھ اور گرپریت کور کی شادی میں مہمانوں کے لیے مختلف اقسام کے کھانے بنوائے گئے تھے جن میں اطالوی کھانے، پنیر کڑاہی، تندوری کلچے، دال مکھنی اور بریانی شامل ہیں۔
بھگونیت سنگھ سیاست میں آمد سے قبل ایک کامیڈین تھے اور وہ رواں سال عام آدمی پارٹی کی ٹکٹ پر الیکشن جیت کر پنجاب کے وزیراعلیٰ بنے ہیں۔