جعلی سفری دستاویزات بنانے والا ایجنٹ گرفتار

جعلی سفری دستاویزات بنانے والا ایجنٹ گرفتار
ایک نیوز نیوز: امیگریشن حکام نے بروقت کارروائی کر کے خود کو پاکستانی ظاہر کر کے افغانی باشندے کی بیرون ملک جانے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق دوران میگریشن کلیئرنس مسافر محمد عمران ولد محمد نواز نے ورک ویزے پر سعودی عرب جانے کے لیے اپنی سفری دستاویزات پیش کی۔ جس پر شبے کی بنا پر امیگریشن اسٹاف نے مسافر سے سفری دستاویزات کے حوالے سے جانچ پڑتال کی، سرسری دریافت پر مسافر نے خود کو افغانی باشندہ تسلیم کیا جس پر شفٹ انچارج سب انسپکٹر راشد علی نے مسافر کو آف لوڈ کرکے تھانہ اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد منتقل کیا، مسافر کی نشاندہی پر جعلی دستاویزات بنا کر دینے والا ایجنٹ حضرت حسین ولد حافظ بشیر کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
مزکورہ ایجنٹ اور مسافر کے خلاف تھانہ AHTC اسلام آباد میں مقدمہ نمبر 159/22 درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
اس موقعہ پر ڈائریکٹر اسلام آباد زون کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر جنرل کی ہدایات کے مطابق جعلی سفری دستاویزات بنانے والے ایجنٹوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔