نیوجرسی میں پولیس افسر کی حاضر دماغی نے شہری کی جان بچا لی

نیوجرسی میں پولیس افسر کی حاضر دماغی نے شہری کی جان بچا لی
ایک نیوز نیوز: نیوجرسی پولیس اہلکاروں نے بروقت پہنچ کر جلتی کارسے شہری کو باہر کھینچ کر اس کی جان بچا لی۔ شہریوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر خراج تحسین ۔
رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے رج فیلڈ پارک میں پولیس کو کارحادثے کی اطلاع ملی تاہم موقع پر پہنچنے پر پتہ چلا کہ کار کو ٹکرانے کے بعد آگ لگ چکی ہے جبکہ الیکٹرک سسٹم فیل ہونے کے باعث کار کے دروازے جام ہوچکے تھے ۔
تاہم پولیس افسر نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہری کو جو کہ نیم بے ہوش ہوچکا تھا کو کھینچ کر باہر نکال لیا۔ ایک شہری کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی ۔ شہریوں نے پولیس اہلکاروں کے اس عمل کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔