جاپان میں توہین آمیز سوشل میڈیا پوسٹ پر ایک سال قید سزا کا قانون نافذ

جاپان میں توہین آمیز سوشل میڈیا پوسٹ پر ایک سال قید سزا کا قانون نافذ
ایک نیوز نیوز: جاپان میں آن لائن توہین بھی قابل سزا جرم، توہین والی سوشل میڈیا پوسٹ پر ایک سال قید ہوگی ۔
جاپان میں آج سے نیا قانون نافذ کردیا گیا ہے جس کے تحت کسی بھی توہین آمیز سوشل میڈیا پوسٹ پر ایک ایک سال قید یا 22 سو ڈالر جرمانہ ہوسکے گا اس سے قبل آن لائن توہین آمیز پوسٹ 30 دن قید اور 75 ڈالر جرمانہ تھی۔
یادرہے اس قانون کا تین سالوں میں دوبارہ جائزہ لیا جائے گا تاکہ اس بات کا تعین کیا جا سکے کہ آیا اس سے اظہار رائے کی آزادی متاثر ہو رہی ہے یانہیں -