وائرل گرل عائشہ مانو کی ایک اور ڈانس ویڈیو وائرل

وائرل گرل عائشہ مانو کی ایک اور ڈانس ویڈیو وائرل
کیپشن: Another dance video of viral girl Ayesha Manu has gone viral

ایک نیوز: وائرل گرل عائشہ مانو کو اب ہر کوئی جانتا ہے۔ کچھ عرصہ قبل 'میرا دل یہ پکارے آجا' گانے پر ڈانس ویڈٰو سے وائرل ہونے والی عائشہ کے پرستاروں کی تعداد لاکھوں تک پہنچ چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وائرل گرل کی ایک اور ڈانس ویڈیو منظرعام پر آئی ہے۔ جس نے ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔ اس ویڈیو میں بھی عائشہ کو ایک شادی کی تقریب میں اپنے ڈانس مووز دکھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

ڈانس ویڈیو کے دوران پیچھے نظر آرہا خوبصورت سٹیج ان کی خوبصورتی کو بھی چار چاند لگا رہا ہے۔ یہ صرف ان کا ڈانس ہی نہیں ہے جس نے ان کے فینز کی تعداد میں اضافہ کیا ہے بلکہ ان کی خوبصورت پرسنیلٹی کا ہر کوئی دلدادہ ہے۔ 

نوجوان اداکارہ اپنی ڈانس پرفارمنسز سے دوسروں کی زندگیوں میں خوشیاں بھر رہی ہیں۔ 

آپ بھی ان کی نئی ویڈیو یہاں دیکھ سکتے ہیں: