عمران خان کی سکیورٹی پرکتنے اہلکار تعینات ہیں؟تفصیلات سامنے آگئیں

عمران خان کی سکیورٹی پرکتنے اہلکار تعینات ہیں؟تفصیلات سامنے آگئیں
کیپشن: The security personnel of Imran Khan have been appointed? The details have come out

ایک نیوز :سابق وزیراعظم عمران خان کی زمان پارک رہائش گاہ پر 397پولیس افسران اور اہلکار ر تعینات ہیں۔سکیورِٹی کیلئے تین شفٹوں میں ڈیوٹی سرانجام دی جاتی ہے، خیبربختونخواہ پولیس کمانڈوز بھی زمان پارک سیکیورٹی پر مامور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک پر  3 شفٹ میں 4ایس پیز،4 ایس ڈی پی اوز،8ایس ایچ اوز، 30اپر سب ارڈینیٹس جبکہ 391ایف سی پولیس فرائض سرانجام دیتے ہیں۔رہائشگاہ کے اندرونی حصہ میں خیبرپختونخواہ پولیس کمانڈوز تعینات کئے گئے ہیں جبکہ اطراف کی چھتوں پر سنائپرز بھی مامور ہیں۔

 ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے پر ممکنہ طور پر سکیورٹی میں کمی کی جاسکتی ہے اور وزراء سمیت عمران خان کی سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں میں کمی بھی متوقع ہے تاہم سکیورٹی میں کمی کا فیصلہ آئی جی پنجاب کریں گے۔